BEEF TIKKAH BOTI

BEEF TIKKAH BOTI
:اجزاء
بیف کیوبز ------ ایک کلو
دہی ----- ایک چوتھائی کپ
چلی پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچیں ----- ایک کھانے کا چمچ
باربی کیو گرم مصالحہ ----- ایک کھانے کا چمج
لیموں کا رس ----- دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
پپیتا پیسٹ ----- چار کھانے کے چمچ
نمک ----- حسب ضرورت
تیل یا گھی ----- حسب ضرورت
سلاد ----- سرونگ کے لیے
املی کی چٹنی ----- سرونگ کے لیے

اسپیشل باربی کیو گرم مصالحہ
جائفل ---- آدھی
کالی مرچ ---- ایک کھانے کا چمچ
بڑی الائچی ----- ایک کھانے کا چمچ
دارچینی ------ ایک کھانے کا چمچ
لونگ ------ ایک کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی ----- ایک کھانے کا چمچ
جاوتری ------ ایک کھانے کا چمچ
سونف ----- دو کھانے کے چمچ
سونٹھ ----- دو کھانے کے چمچ
زیرہ ------ تین کھانے کے چمچ

اسپیشل باربی کیو گرم مصالحہ تیار کرنے کا طریقہ
تمام اجزاﺀ کو پیس لیں اور ائیر ٹائٹ جار میں ڈال دیں-
:ترکیب
تمام اجزاﺀ کو پھینٹے ہوئے دہی اور لیموں کے رس کے ساتھ مکس کرلیں- اب بوٹیوں کو میرینیٹ کر کے تین سے چار گھنٹے چھوڑ دیں- بوٹیوں کو سیخ پر لگائیں اور باربی کیو کر لیں- یا پر ان بوٹیوں کو لکڑی کے اسکیورز پر لگا کر گرل پین یا پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 25 منٹ تک بیک کریں-

No comments:

Post a Comment

@templatesyard